
کراچی: ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس آئی یو/سی آئی اے نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کی۔ نارتھ ناظم آباد سے بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے دو ویڈ (Weed) سپلائرز وسیم اکرم اور محمد خطیب گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے 960 گرام اعلیٰ کوالٹی ویڈ برآمد، جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ دونوں ملزمان پاکستان کے مختلف شہروں میں منشیات سپلائی کرتے تھے اور متحدہ عرب امارات میں ویڈ کیس میں قید کی سزا بھی بھگت چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی ایس آئی یو/سی آئی اے
ڈاکٹر محمد عمران خان
