
کراچی:( محمد حسین سومرو) بکرا پیڑی روڈ تھدو نالو کے قریب ملیر سٹی پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا سخت تبادلہ ہوا ۔
گشت کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔
ہلاک ملزم کی شناخت محمد جعفر عرف بوبی کے نام سے ہوئی۔
جائے وقوعہ سے پسٹل، ایمونیشن، موبائل فون اور نقد رقم برآمد۔
ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
