
کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی
بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقوم بٹورنے میں ملوث خاتون سیدہ اسبہ کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا
گرفتار ملزمہ نے شہری کو ناروے بھجوانے کے نام پر 5 لاکھ روپے وصول کئے۔
ایف آئی اے کراچی زون کو ملزمہ کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئیں
ملزمہ کسی قسم کا اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر لائسنس فراہم کرنے میں ناکام رہی
ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
