
کراچی: ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایسٹ زون پولیس کی کارروائی
اسٹیل مل سے چاندی/تانبہ کے آلات نکالنے والا ملزم گرفتار، بن قاسم پولیس کی خفیہ کارروائی، سونار بھی زیرِ حراست
بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے قیمتی دھاتیں چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مشینری سے نکالے گئے 3537 گرام چاندی/تانبہ کے قیمتی آلات برآمد کر لیے۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزم مشینری سے قیمتی کنڈکٹر اور چاندی/تانبہ کے آلات نکال کر ایک سونار کو فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران چوری شدہ سامان خریدنے والے سونار کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
سونار نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ وہ چوری شدہ چاندی کے آلات خرید کر آگے فروخت کرتا رہا ہے۔
ملزم چوری شدہ قیمتی آلات کو چاندی میں ملا کر عام شہریوں کو فروخت کرتا تھا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ماشوق اور محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔
دونوں ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
