
کراچی ( رپورٹ:محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ مومن آباد کے علاقے سیکٹر 11 اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 02 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔
گرفتار ملزمان کی جنید ولد عزیز الرحمٰن (زخمی) اور واجد ولد واجد علی (زخمی) کے ناموں سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، 03 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لےلیا گیا ہے، تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
