
کراچی:( رپورٹ:محمد حسین سومرو) پولیس نے غفلت برتنے والے سیکیورٹی گارڈ شعیب خان ولد فیاض کو حراست میں لے لیا۔
حادثے/فائرنگ میں استعمال ہونے والی 12 بور رائفل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔
سرجانی سیکٹر 7 میں واقع ہوٹل پر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے اسلحہ کا ضروری احتیاط نہیں کیا۔
سیکیورٹی گارڈ کی غفلت سے 15 سالہ سیف اللّٰہ نے اسلحہ سے چھیڑ چھاڑ کی اور حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق بچے کو مزید کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
