
کراچی:(رپورٹ:محمد حسین سومرو) کے علاقے گارڈن میں پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی مشترکہ کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے میں 2 بھتہ خور ہلاک ہو گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور مزید نفری طلب کی گئی۔
فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔ ایدھی حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں تاہم ان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق جمیل چھانگا گروہ سے تھا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
