
کراچی :(رپورٹ :محمد حسین سومرو) ایسٹ زون تھانہ فیروز آباد پولیس نے تکنیکی بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے چھ رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔
گینگ رات گئے ایسٹ کے مختلف علاقوں میں ہوٹلز اور دکانوں میں ڈکیتیاں کرتا تھا۔ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیروز آباد عدیل افضال کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی۔
پولیس نے سرغنہ سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد افضل عرف سونو (سرغنہ)، کاشان، سعد، محمد احتشام، محمد ریحان اور زین علی شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی 6 پسٹلز، ایمونیشن اور لوٹا گیا سامان برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان نے شارع فیصل، طارق روڈ، شاہراہ قائدین، جیل چورنگی، کشمیر روڈ اور ناظم آباد میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا۔
مزید تفتیش جاری ہے جبکہ سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔
