
کراچی: ( رپورٹ:محمد حسین سومرو) کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں ڈکیتی کے دوران پولیس اہلکار محمد اویس کو گولی مارنے کا واقعہ پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ڈاکو گلی میں شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران پولیس اہلکار محمد اویس موٹر سائیکل پر وہاں سے گزرا۔ ملزمان نے اسے روک کر لوٹنے کی کوشش کی اور اس کی پولیس جیکٹ بھی چھین لی۔
واقعے کے دوران ڈاکوؤں نے محمد اویس کے سینے پر گولی مار دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی ویسٹ کی جانب سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، تاہم تاحال کوئی نمایاں پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔
