
کراچی:(رپورٹ:محمد حسین سومرو) اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ/سی آئی اے کراچی نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک اہم کارروائی کے دوران رضویہ کے علاقے سے بین الصوبائی منشیات فروش کاشف سندھی کے گروہ سے تعلق رکھنے والے تنزانیہ (کرسٹل) کے دو اہم سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 1005 گرام تنزانیہ (کرسٹل) برآمد کی گئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت مبارک عرف نپل اور رحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں تنزانیہ (کرسٹل) سپلائی کرنے میں ملوث تھے، جبکہ شہر میں بدنام منشیات ڈیلر کاشف کے منشیات کے اڈے کو بھی چلا رہے تھے۔
ملزمان کے خلاف منشیات کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کا مزید سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔ ملزمان سے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔
