
کراچى 🙁 رپورٹ:محمد حسین سومرو) بلال کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل کے پارٹس چوری میں ملوث دو ملزمان شیروز ولد عزیز احمد اور طٰحٰہ ولد اسلام الدین کو گرفتار کر لیا۔
برآمد شدہ سامان:
شیروز کے قبضے سے: 5 انجن کور، 4 میگنیٹ کور، 4 ہیڈ، 8 چین گراری، 3 چمٹے، 10 چین کور، نقد 300 روپے
طٰحٰہ کے قبضے سے: 18 ڈرم، 5 سیٹ کیریئر، 17 بیٹریاں، نقد 200 روپے
دونوں کے خلاف ایف آئی آر 47/2026 بجرم 411 تعزیراتِ پاکستان درج، تفتیش جاری۔
