
کراچی:(رپورٹ:محمد حسین سومرو) ڈیفنس پولیس اسٹیشن نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے اسنیچنگ میں ملوث ایک خطرناک گروہ کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزمان کے نام شاہ واعظ ولد مظہر شاہ ، وجیح ولد زاہد بخاری اور یاسین ولد شریف ہیں
گرفتار ملزمان سوشل میڈیا پلیٹ فارم OLX پر اشتہارات دینے والے شہریوں سے رابطہ کر کے، ویگو ڈالہ، بڑی گاڑیوں اور سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ خریداری کے بہانے ملاقات کرتے اور اسلحہ کے زور پر موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے
ملزمان کے قبضے سے 03 عدد آئی فون موبائل، 01 عدد پستول 9 ایم ایم بمعہ 04 زندہ کارتوس، کار (چانگان السوین) بغیر نمبر پلیٹ برآمد کر لی گئی
دورانِ تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تین افراد پر مشتمل گروہ ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے
پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مفرور خاتون کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے
مقدمات کی تفصیل
ایف آئی آر نمبر 628/2024زیر دفعہ 397/34 PPCتھانہ ڈیفنس
ایف آئی آر نمبر 57/2026زیر دفعہ 392/397/34 PPCتھانہ ڈیفنس
ایف آئی آر نمبر 58/2026زیر دفعہ 392/397/34 PPCتھانہ ڈیفنس
ایف آئی آر نمبر 59/2026زیر دفعہ 23(i) A S.A.Aتھانہ ڈیفنس
