
کراچی:(محمد حسین سومرو) عزیزآباد تھانے کی حدود میں کراچی اکیڈمی کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل طارق الہی مستوئی کے مطابق ایک ملزم عبید زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں شہباز، خالد ولد علاؤالدین اور عبید ولد جاوید شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز، پانچ چھینے گئے موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ملزمان نے چند گھنٹے قبل حسین آباد اور ناظم آباد کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کی تھیں۔ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔
