
کراچی:(رپورٹ:محمد حسین سومرو) کے علاقے بھینس کالونی میں پسند کی شادی کرنے پر نوبیہاتا جوڑے کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے باپ نے بیٹی اور داماد پر فائرنگ کی جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری زخمی بھی ہوا۔ فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، دونوں نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور ان کا تعلق ٹھٹھہ سے تھا۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
