
کراچی:( رپورٹ:محمد حسین سومرو) کے مختلف علاقوں بالخصوص ڈیفنس اور کلفٹن میں بند فلیٹس کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتوں اور عوام کو آن لائن پیمنٹ کے نام پر دھوکہ دہی کا نشانہ بنانے والے انتہائی مطلوب تالہ توڑ چور اور اسکیمر گینگ کے خلاف تھانہ گِزری پولیس نے ایک مؤثر اور کامیاب کارروائی کے دوران گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی عرف علی سونارا ولد محمد حنیف کے نام سے ہوئی
ملزم متعدد مقدمات میں مفرور/اشتہاری ملزم تھا
دورانِ گرفتاری ملزم کے قبضے سے تھانہ گِزری کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم بند فلیٹس کے تالے توڑ کر چوری کرنے والے گروہ اور آن لائن پیمنٹ کے نام پر عوام سے فراڈ کرنے والے گینگ کا سرغنہ ہے
ملزم اس سے قبل بھی مختلف تھانہ جات کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اور کئی مقدمات میں مفرور و اشتہاری رہا ہے
گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:
FIR No. 328/22، دفعات 380/454/457 PPC، تھانہ درخشاں
FIR No. 314/25، دفعہ 9(i)3C نارکوٹکس ایکٹ، تھانہ درخشاں
FIR No. 815/2024، دفعہ 420 PPC، تھانہ بوٹ بیسن
FIR No. 1865/25، دفعات 380/454/457 PPC، تھانہ سچل
FIR No. 200/25، دفعات 382/34 PPC، تھانہ گِزری
FIR No. 04/2026، دفعہ 381-A PPC، تھانہ گِزری
ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ گزری میں درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم سے مزید انکشافات اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری متوقع ہے
