
کراچی کے علاقے بڑابورڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جابحق
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم کراچی)
کراچی کے علاقے سائٹ ٹاؤن میں بڑابورڈ کے قریب ایک نجی کلینک میں نا معلوم شخص نے آ کر فائرنگ کی فائرنگ سے کلینک میں موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن عبد الرشید کو 2 گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی جا بحق ہو گیا۔پولیس نے ضابطہ کاروائی کے لیے لاش کو چھیپا کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیاگیا ابتدائی تفتیش میں واقع ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہو رہا ہے اس واقع سے علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے اسپتال میں تمام قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے ہوالے کر دیا گیا جس کی نمازِ جنازہ آج بروز ہفتہ بعد نمازِ ظہر نورانی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی لواحقین نے محکمہ پولیس اور حکومت وقت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
