
کراچی 🙁 رپورٹ:محمد حسین سومرو) آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کی شب برات کے موقع پر صوبہ بھر میں سیکورٹی کے جامع وموثر اقدامات کرنے کی ہدایت۔
اسسٹنٹ انسپیکٹرجنرل آف پولیس سندھ(آپریشنز)کی جانب سے ہدایات پرمشتمل سیکورٹی پلان کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔
شبِ برات 1447 ہجری مورخہ 3 اور 4 فروری 2026 کی درمیانی شب ملک بھر بشمول صوبہ سندھ میں مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔
ایڈشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی شب برات کے حوالے اپنی جائزہ رپورٹ مرتب کریں۔
تمام مساجد، امام بارگاہوں،مذارات، قبرستانوں اور مذہبی اجتماعات کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
کھلی جگہوں/مقامات پر ہونے والے عوامی اجتماعات کے لیے بھی سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔
بڑے مذہبی مراکز اور قبرستانوں میں رش کو کنٹرول کرنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے۔
عبادت گاہوں اور قبرستانوں کے گرد کراؤڈ کنٹرول بیریئرز لگائے جائیں گے تاکہ نقل و حرکت ہموار رکھی جاسکے۔
پولیس کی پیٹرولنگ ٹیمیں مساجد،امام بارگاہوں اور مذارات کی مسلسل نگرانی کریں۔
نمازوں اور رات گئے ہونے والی سرگرمیوں کے دوران مساجد اور قبرستانوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔
صوبے کے بڑے شہروں کی جانب آنے والے تمام راستوں پر چیک پوسٹس قائم اور پیٹرولنگ سخت کی جائے۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مشتبہ گاڑیوں/افراد کی سخت چیکنگ/ تلاشی لی جائے۔
کوئیک رسپانس فورس (QRF) کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رکھا جائے۔
ہجوم کو سنبھالنے کے لیے مقامی کمیونٹی رہنماؤں اور رضاکاروں کی مدد لی جائے۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت مانیٹرنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔
تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان انٹیلی جنس رپورٹس اور تھریٹ الرٹس کا بروقت تبادلہ یقینی بنایا جائے۔
امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سادہ لباس میں پولیس اہلکار اور اسٹینگ پکیٹس تعینات کیے جائیں۔
پٹاخوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کراچی،حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں خصوصی اقدامات کیے جائیں۔
مساجد اور قبرستانوں کے قریب غیر قانونی پارکنگ پر پابندی ہوگی،خلاف ورزی پر گاڑیاں ٹو (Tow) کردی جائیں۔
زیادہ رش والے مقامات پر ٹریفک کی روانی کے لیے متبادل راستے اور ڈائیورژنز مختص کیے جائیں۔
ایمرجنسی گاڑیوں (ایمبولینس،فائر ٹینڈر) کو ترجیحی بنیادوں پر راستہ دیا جائے۔
سید سعد علی
ترجمان
انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ۔۔
