
کراچی 🙁 رپورٹ:محمد حسین سومرو) نارتھ ناظم آباد پولیس کی بروقت کارروائی، بلاک ڈی نزد اصغر علی شاہ اسٹیڈیم سے 2 ڈاکو رنگے ہاتھوں گرفتار، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل۔
شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے 2 ملزمان کو فوری رسپانس کے ذریعے دھر لیا گیا، ڈاکٹر عمران خان۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سمیر ولد خانزادہ اور عادل ولد شمشیر کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 9 ایم ایم پستول بمعہ لوڈ میگزین، 6 موبائل فون اور ایک والٹ برآمد ہوا۔ برآمد موبائل فون چھینے گئے نکلے، جبکہ ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
