
کراچی 🙁 رپورٹ:محمد حسین سومرو) گزشتہ رات شاہ لطیف پولیس نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے 31-B کچھ راستہ، نزد ریلوے پٹری، دو مشتبہ ملزمان سے مقابلہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دوسرا بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان شہریوں کے باڑوں اور گھروں میں داخل ہو کر ڈکیتیاں کرتے اور مویشی (بھینسیں اور بکریاں) لے جاتے تھے۔ ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہوا۔
زخمی ملزم کی شناخت محمد ہاشم ولد دڑی بخش اور اس کے ساتھی کی شناخت محمد ریاض ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ 3 زندہ راؤنڈز جبکہ دوسرے ملزم سے 5 راؤنڈز برآمد ہوئے۔
دونوں ملزمان کا تعلق بدنام زمانہ مویشی ڈکیت گینگ سے بتایا جاتا ہے، جو بھینس کالونی، شاہ لطیف، اسٹیل ٹاؤن اور میمن گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ گرفتار ملزم محمد ہاشم کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے اور وہ پہلے بھی متعدد بار جیل جا چکا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
