حیدرآباد کے نجی ہوٹل میں ملائیشین ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی بطور مہمان خصوصی ایجوکیشن ایکسپو شرکت
ملائشیا ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد ٹی جے ایس اسٹڈی اسٹیپس کی جانب سے کیا گیا۔
ایجوکیشن ایکسپو میں ملائشیا کی 25 جامعات کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے۔
صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ملائشیا کی جامعات عالمی رینکنگ میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔
اس وقت پاکستان کے 4000 سے زائد طالب علم ملائیشیا کی مختلف جامعات میں زیر تعلیم ہیں۔ صوبائی وزیر سردار علی شاہ
بین الاقوامی اداروں کے ایجوکیشن ایکسپو سے نوجوانوں کو روشن مستقبل کے حوالے رہنمائی ملتی ہے۔ وزیر تعلیم سندھ
وزیر تعلیم نے منتظمین کو مشورہ دیتے ہوۓ کہا کہ اس طرح کے ایکسپو کا انتقاد لاڑکانہ، سکھر اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی کیا جاۓ۔
ایجوکیشن ایکسپو میں طلبہ و والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایکسپو میں انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کی تفصیلات فراہم کی گئی۔
طلباء کو ملائیشیا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آسان داخلہ اور ویزا پراسیس کی آگاہی دی گئی۔
ایکسپو میں حیدرآباد کے طلبہ کے لیے اسکالرشپس اور مالی معاونت کے مواقع کو اجاگر کیا گیا۔
طلباء کو عالمی رینکنگ کی حامل جامعات سے براہ راست رہنمائی کا موقع دیا گیا۔
