
کراچی 🙁 رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، تھانہ فیروز آباد پولیس کی تکنیکی بنیادوں پر اہم کارروائی۔
ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کو CCTV فوٹیج اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے ساتھی کے ہمراہ غضنفر علی خان روڈ، صدر کے قریب ڈکیتی کی واردات انجام دی۔
ملزمان نے سونے کی فروخت سے حاصل رقم لے جانے والے ملازم سے نقدی لوٹی اور فرار ہو گئے۔
مقدمہ الزام نمبر 482/2025 بجرم دفعہ 397/34 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ پریڈی میں درج ہے۔
گرفتار ملزم کی شناخت طلحہٰ وارث ولد محمد وارث کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا غیر قانونی پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
