
کراچی 🙁 رپورٹ: محمد حسین سومرو) وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب، ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اور پوری پولیس ٹیم کو خراج تحسین
کچے کے ڈاکوؤں کا سرینڈر کرنا سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی سرینڈر پالیسی اور وزیر داخلہ کے واضع پیغام کے بعد کا نتیجہ ہے۔
پولیس کی مؤثر حکمت عملی اور جراتمندانہ اقدامات سے کچے کے جرائم پیشہ عناصر پسپا ہو رہے ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ کا پولیس جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کامیاب آپریشن کو اہم سنگ میل قرار دیا
نجات مہران آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، جرائم پیشہ عناصر کے لیے کچا مزید محفوظ پناہ گاہ نہیں رہا۔
عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جرائم کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیر داخلہ سندھ کا دیگر جرائم پیشہ عناصر کو بھی ہتھیار ڈال کر قانون کے سامنے پیش ہونے کا مشورہ
سندھ پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، امن کے قیام تک آپریشن جاری رہے گا۔
وزیر داخلہ سندھ نے شہید پولیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو ناقابل فراموش قرار دیا
