ڈی آئی جی حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی قیادت میں حیدرآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار، سرقہ شدہ موٹر سائیکل، مینپوری اور اسلحہ برآمد۔*
*سی پی سیری*
سیری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زبیر احمد برڑو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 49/2029 زیر دفعہ 23A تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ مارکیٹ*
مارکیٹ پولیس نے مقدمہ کرائم نمبر 40/2026 میں اسلحہ سمیت گرفتار ملزم علی احمد منگریو کی نشاندہی پر تھانہ سخی پیر کے مقدمہ کرائم نمبر 23/2026 میں چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر HBD-7793 اور چوری کی وارداتوں میں استعمال چابی برآمد کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 43/2026 زیر دفعہ 411 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا
*تھانہ سٹی*
سٹی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران ملزم فہیم شیخ کے 150، ملزم محمد رضوان آرائیں کے قبضے سے 160 اور ملزم سورج ٹھاکر کے قبضے سے 205 عدد مینپوری برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 19 اور 20/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مینپوری ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے
*سی پی نسیم نگر*
نسیم نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد ابڑو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 300 عدد مینپوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 70/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مینپوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
