

ڈی ایس پی کھاریاں شاہد گجر کی کھاریاں پریس کلب آمد، نو منتخب کابینہ کو مبارکباد
کھاریاں (شاہد بیگ سے)
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کھاریاں شاہد گجر اپنے ریڈر ملک توصیف اور سیف الرحمٰن بھٹی ایڈووکیٹ کے ہمراہ کھاریاں پریس کلب پہنچے، جہاں انہوں نے کھاریاں پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پریس کلب میں ایک مختصر مگر نہایت باوقار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا آغاز قاری رزق انصاری کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ ہدیۂ نعت سلیم بٹ نے پیش کر کے سماں باندھ دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی شاہد گجر نے کہا کہ کھاریاں پریس کلب کے صحافی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات بھی نہایت احسن انداز میں سرانجام دے رہے ہیں، جو بلاشبہ قابلِ تحسین عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھاریاں پریس کلب آ کر دلی مسرت محسوس ہوئی اور یہاں کا ماحول نہایت خوشگوار، مثبت اور صحافتی اقدار کا عکاس ہے۔ڈی ایس پی شاہد گجر نے مزید کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہوتے ہیں، جو حقائق کو اجاگر کرنے اور عوامی مسائل کو سامنے لانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ پولیس اور میڈیا کا باہمی تعاون معاشرے میں امن و امان کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کھاریاں پولیس صحافی برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اور مثبت، ذمہ دارانہ اور تعمیری صحافت کو ہر سطح پر سراہا جائے گا۔اس موقع پر صدر کھاریاں پریس کلب سید تنویر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھاریاں پریس کلب کے تمام ممبران ورکنگ جرنلسٹس ہیں اور بلیک میلنگ جیسی منفی صحافت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ ہم نیک نیتی، دیانت داری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، جس کا مقصد عوامی مسائل کی نشاندہی، حقائق کی ترجمانی اور معاشرتی اصلاح ہے۔تقریب میں سرپرستِ اعلیٰ ملک شبیر حسین اعوان، سینئر جرنلسٹ اعجاز مرزا، زمان احسن، سلیم بٹ، ملک علی ظفر، عزیز گوندل، جبار ساگر، گل بخشالوی، رضوان لیاقت قادری اور شاہد بیگ سمیت دیگر معزز صحافیوں نے شرکت کی جبکہ
۔آخر میں جنرل سیکریٹری کھاریاں پریس کلب آفتاب احمد نذر نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کھاریاں پریس کلب کی تاریخ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس عمارت کی تعمیر حاجی ملک شبیر حسین اعوان نے کروائی جبکہ موجودہ تزئین و آرائش ACE کے سی ای او آفتاب اشرف گوندل نے کروائی۔ انہوں نے حالیہ الیکشن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی اور واضح کیا کہ کھاریاں پریس کلب کے معزز ممبران بلیک میلنگ کی صحافت سے کوسوں دور ہیں اور ہمیشہ اصولی صحافت کے علمبردار رہے ہیں
