


حیدرآباد ( رپوٹ عمران مشتاق ) حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے تحت صحافیوں کی آگاہی کے لئیے معلومات تک رسائی کے قانون رائٹ ٹو انفارمیشن کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا پریس کلب کے آڈیٹوریم ہال میں انعقاد کیا گیا ورکشاپ کے مہمان خصوصی کاشف خان شورو مئیر حیدرآباد سندھ انفارمیشن کمشنر سلیم احمد خان نور احمد دایو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذوالفقار شیخ صدر پریس کلب جنید خانزادہ ایچ یو جے کے صدر حامد میاں شیخ اسپیکرز محمد حسین خان بوٹا امتیاز کوآرڈینیٹر علی حمزہ زیدی سمیت صحافیوں کیمرہ مینز اور فوٹو گرافرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ورکشاپ کے مہمان خصوصی مئیر حیدرآباد کاشف خان شورو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے تمام سرکاری محکموں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا عوام کا حق ہے ان کے ووٹوں سے کامیاب ہوکر آئے ہیں جوابدہ بھی ہیں پیپلز پارٹی نے حیدرآباد میں بڑے بڑے پروجیکٹس پر کام کیا ہے آٹا بھان کی 15کلو میٹر شاہراہ جو ہالہ ناکہ تک جارہی ہے پر بڑی تیزی سے کام جاری ہے لطیف آباد میں ایک اور فلٹر پلانٹ قائم کیا جارہا جبکہ قاسم آباد اور ہٹری کے مقام پر ایک ایک فلٹر پلانٹ بنانے کی حکومت نے منظوری دیدی ہے وہ بہت جلد مئیر سیکٹریٹ میں صحافیوں کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ثبوتوں کے ساتھ بریفننگ دیں گے سندھ انفارمیشن کمشنر نور احمد دایو نے کہاکہ ایک کرپٹ افسر حکومت کے پورے نظام کو ناکارہ بنانے کے لئیے کافی ہے محکموں میں موجود کرپٹ افسران نے پورے معاشرہ کا بیڑہ غرق نظام کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے محکموں میں موجود کرپٹ افسران کو درست کرنے کی اشد ضرورت ہےمیڈیا رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کرے انفارمیشن کمشنر سلیم احمد خان نے کہاکہ قانون کے تحت ہر شہری عوام کی دلچسپی پر مبنی معلومات سرکاری اداروں سے حاصل کرسکتا ہے سیکشن 6 تمام اداروں کو معلومات کی فراہمی کا پابند بناتا ہے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذوالفقار شیخ نے کہاکہ معاشرہ میں سدھار پیدا کرنے کے لئیے ہمیں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ہر انسان اپنے ضمیر کے مطابق کام کرے یاد رکھیں آخری کامیابی ہمیشہ اچھائ کی ہی ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ سندھ انفارمیشن کا پہلا ڈویژنل آفس حیدرآباد میں قائم کیا جائیگا ورکشاپ سے سنئیر صحافی و صدر پریس کلب جنید خانزادہ اسپیکرز محمدحسین خان بوٹا امتیاز ایچ یو جے کے صدر حامد میاں شیخ اور جنرل سیکریٹری علی حمزہ زیدی نے بھی خطاب کیا ورکشاپ کے اختتام پر مہمان خصوصی مئیر بلدیہ کاشف خان شورو نور احمد دایو سلیم احمد خان ذوالفقار شیخ اور جنید خانزادہ نے ورکشاپ میں شریک صحافیوں الطاف کوٹی بشیر بھٹی ہارون آرائیں اخلاق احمد عبد الخالق شیراز بھٹی وقاص آرائیں محمد حسن عباس شاہ یاسین حمید عمران مشتاق ارشد انصاری ارشد جبار شیزا صباء عمیر راجپوت اور دیگر میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئیے
