
کراچی: رپورٹ ( محمد حسین سومرو,) اطلاع کے مطابق پولیس اعلیٰ حکام کی ہفتہ وار کرائم میٹنگ ڈی آئی جی پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اور انویسٹی گیشن ونگ کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔
ضلعی ایس ایس پیز نے ایسٹ زون کے تمام تھانوں میں ہونے والے ہفتہ وار جرائم اور انسداد جرائم کی تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں قتل، اقدام قتل، چوری، ہاؤس رابری، وہیکل چوری/اسنیچنگ اور اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر فرخ علی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور پُرامن ماحول قائم رکھنے کے لیے شاہین فورس کو مزید فعال بنایا جائے۔ اجلاس کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو سراہا گیا اور ناقص کارکردگی پر تنبیہ کی گئی۔
