
کراچی ؛( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ پریڈی پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت شاہ میر ولد عمران خالق کے نام سے ہوئی ہے۔
دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے 6 پڑیاں چرس برآمد ہوئیں، جن کا مجموعی وزن 215 گرام ہے۔ ملزم کو صدر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 114/2025 بجرم دفعہ 9(i) 3-A، سی این ایس ایکٹ 2024 کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ اس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
