
کراچی:( رپورٹ : محمد حسین سومرو)ڈسٹرکٹ سٹی ملزمان سے 4 چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد. ملزمان کو علاقہ تھانہ بغدادی اور میٹھادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا.
ملزمان کی شناخت محمد معین, رضوان عرف واجو اور امجد کے ناموں سے ہوئی ہے.
ملزمان کو مختلف ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا.
ملزمان عادی/پیشہ ور موٹر سائیکل لفٹر ہیں.
برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KNV-8968 کا مقدمہ الزام نمبر 334/2025 بجرم دفعہ 381A تھانہ کھارادر.
برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KNX-7372 کا مقدمہ الزام نمبر 827/2024 بجرم دفعہ 381A تھانہ ڈیفنس.
دیگر برآمدہ موٹر سائیکلز کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے.
ملزم معین اس سے قبل بھی ڈکیتی, غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل لفٹنگ کے 4 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.
ملزم رضوان اس سے قبل بھی 1 مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے. دیگر ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.
کراچی: ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے AVLC حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے.
