
کراچی 🙁 رپورٹ: محمد حسین سومرو) پولیس نے نامعلوم افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو مسلح ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی جبکہ دو ملزمان بلا ضرب گرفتار کر لیے گئے۔
زخمی ملزم کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی، جبکہ گرفتار ملزمان علی حسن اور نبی بخش ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، سات چھینے گئے موبائل فون، نقد رقم اور ایک 125 سی سی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کی نیت سے علاقے میں گشت کر رہے تھے۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ AVLC سے چیک کیا جا رہا ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ برآمد اسلحہ فرانزک کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔
ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ پولیس ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
