حیدرآباد میں صوبائی وزیر آبپاشی، منصوبہ بندی و ترقی سندھ جام خان شورو، صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز حاجی علی حسن زرداری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سندھ سید نجم شاہ اور میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے شہر میں جاری اہم ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دورے کا آغاز آٹو بھان روڈ کے منصوبے سے کیا گیا، جہاں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعد وفد نے ٹنڈو آغا فلائی اوور کے مقام پر عبدالستار ایدھی روڈ فیز II کے کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے پیش رفت پر بریفنگ لی۔
مزید برآں، وفد نے پنیاری کینال کے بائیں اور دائیں کناروں پر زیر تعمیر سڑکوں کا بھی دورہ کیا اور جاری کاموں کی تکمیل بروقت اور معیاری انداز میں یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
صوبائی وزیر آبپاشی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آٹو بھان روڈ، وادھو واہ روڈ، پنیاری لیفٹ اور رائٹ کینال روڈ، عبدالستار ایدھی روڈ فیز ٹو کے جاری ترقیاتی کام کا دورہ کیا، اس کے علاوہ لطیف آباد نمبر 4 میں واٹر سپلائی کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے، نئے منظور شدہ مسری شیخ پراجیکٹ پر جلد ہی رنگ روڈ پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا، شھر میں نئی سڑکوں اور پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، اس کے علاوہ قاسم چوک پر انڈر پاس کی تعمیر کی نئی تجویز کا بھی جائزہ لیا۔ انشااللہ حیدرآباد شہر کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔
صوبائی وزراء اور دیگر حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حیدرآباد میں جاری ترقیاتی منصوبے شہر کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
جاری کردہ
میئر سیکریٹریٹ
سوک سینٹر ٹھنڈی سرک حیدرآباد
