
لورالائی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) :آئی ایس پی آر :: لورالائی بلوچستان ایف سی ٹریننگ سینٹر لورالائی میں فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے 68ویں بیچ (فیز ٹو )کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں 1104 ریکروٹس نے تربیت مکمل کی۔
تقریب میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والے تمام جوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا: “تمام ریکروٹس کو فخر ہونا چاہیے کہ وہ ایف سی بلوچستان (نارتھ) جیسے باوقار ادارے کا حصہ بن رہے ہیں، جو اپنی شاندار روایات، قربانی اور بہادری کے لیے جانا جاتا ہے۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں نوشکی میں شہید خطیب امشد علی کے والدِ محترم نواب خان کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعُو کیا گیا اور اُن کی فیملی کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں قبائلی عمائدین، مقامی شخصیات، معزز مہمانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بھرپور شرکت نے ایف سی اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات اور باہمی اعتماد کو مزید تقویت دی۔
تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
