
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران مختلف تھانہ جات نے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
تھانہ رضویہ سوسائٹی – عادی موٹر سائیکل چور گرفتار
رضویہ سوسائٹی پولیس نے دورانِ گشت ملزم ریحان مرزا ولد نوید مرزا کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل نمبر KNN-1147 (یونیک 70، سیاہ رنگ) برآمد کرلی، جو مقدمہ الزام نمبر 52/2026 بجرم دفعہ 381-A PPC تھانہ سائٹ اے کی ملکیتی تھی۔ ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے، مقدمہ الزام نمبر 400/2025 بجرم دفعہ 411/413/34 PPC تھانہ رضویہ سوسائٹی۔ ملزم کو مزید تفتیش و برآمدگی کیلئے اے وی ایل سی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
تھانہ تیموریہ – گٹکا/ماوا فروش گرفتار
تھانہ تیموریہ پولیس نے گٹکا/ماوا فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید ولد غلام مصطفی کو گرفتار کرکے 50 پیکٹ گٹکا برآمد کیے۔ مقدمہ الزام نمبر 84/2026 بجرم دفعہ 4/8(i) گٹکا ماوا ایکٹ تھانہ تیموریہ درج کرلیا گیا ہے۔
تھانہ حیدری مارکیٹ – اشتہاری ملزم گرفتار
حیدری مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم مظہر الحق ولد عبداللہ کو گرفتار کیا۔ ملزم مقدمہ الزام نمبر 200/2025 بجرم دفعہ 381 PPC تھانہ حیدری مارکیٹ میں مطلوب تھا۔
تھانہ گلبہار – اسلحہ سمیت اشتہاری ملزم گرفتار
گل بہار پولیس نے اسلحہ آرڈیننس میں مطلوب ملزم محمد شکیل بٹ عرف کچی ولد محمد حاجی کو گرفتار کرکے پستول 9 ایم ایم بمعہ 2 زندہ راؤنڈ برآمد کیے۔ مقدمہ الزام نمبر 44/2026 بجرم دفعہ 23(I)A سندھ آرمز ایکٹ تھانہ گل بہار درج کیا گیا۔ ملزم کا سابقہ ریکارڈ: مقدمہ الزام نمبر 173/2013 بجرم دفعہ 353/324/7 ATA اور مقدمہ الزام نمبر 108/2013 بجرم دفعہ 3/4 ایکسپلوسیو ایکٹ تھانہ گل بہار۔ مزید تفتیش سی آئی سی لیاقت آباد ڈویژن کے سپرد کی گئی۔
تھانہ سمن آباد – اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار
سمن آباد پولیس نے خواتین سے پرس چھیننے میں ملوث ملزم علی جان ولد اشرف حسین کو گرفتار کرکے رکشہ نمبر AAA-7631 (نیلا رنگ)، دو عدد لیڈیز ہینڈ بیگز اور نقدی 500 روپے برآمد کیے۔ مقدمہ الزام نمبر 45/2026 بجرم دفعہ 382 PPC تھانہ سمن آباد درج کیا گیا۔
تھانہ گلبرگ – موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار
گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو عادی موٹر سائیکل لفٹرز بلال ولد محمد ہارون اور رمضان ولد محمد علی کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل نمبر KTF-1071 (سپر اسٹار 70 ماڈل 2025) برآمد کی، جو تھانہ گبول ٹاؤن سے چوری شدہ تھی۔ مقدمہ الزام نمبر 33/2026 بجرم دفعہ 381-A PPC تھانہ گبول ٹاؤن درج ہے۔ ملزم بلال کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے، مقدمہ الزام نمبر 591/2025 بجرم دفعہ 381-A PPC۔ ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے اے سی ایل سی/سی آئی اے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
تھانہ بلال کالونی – گٹکا/ماوا فروش گرفتار
بلال کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان فرحان ولد اقبال، کاشف ولد قاسم، سلمان ولد ستار، نعمان ولد پرویز اور یاسین ولد اقبال کو گرفتار کرکے 480 پیکٹ گٹکا ماوا اور 290 روپے نقدی برآمد کی۔ مقدمہ الزام نمبر 77/2026 بجرم دفعہ 4/8(i) گٹکا ماوا ایکٹ تھانہ بلال کالونی درج کرلیا گیا۔
تھانہ بلال کالونی – شراب فروش گرفتار
بلال کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رضوان عرف پاڈا ولد فضل دین کو گرفتار کرکے 240 بوتل شراب اور ایک موبائل فون برآمد کیا۔ مقدمہ الزام نمبر 76/2026 بجرم دفعہ 3/4 PEHO ایکٹ تھانہ بلال کالونی درج کیا گیا۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے
