حیدرآباد پریس کلب کے صدر و ایکسپریس میڈیا گروپ کے بیوروچیف جنید خانزادہ کی خوش دامن، مرحوم کسٹم آفیسر مسعود صلاح الدین خانزادہ کی اہلیہ و سماجی و مذہبی شخصیت مسعود جمال خانزادہ کی والدہ بیگم مسعود صلاح الدین 73 سال کی عمر میں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کچھ عرصے سے علیل اور زیرعلاج تھیں۔ مرحوم نے پسماندگان میں پانچ بیٹیاں اورایک بیٹاسوگوار چھوڑا ہے۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جامع مسجد حسین آباد میں مرحومہ کے صاحبزادے مسعود جمال خانزادہ نے پڑھائی اور انہیں آہوں سسکیوں کے درمیان حسین آباد کے سید معصوم شاہ بخاری قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ مرحومہ کی نمازجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی سید وسیم حسین، پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ، سابق ایم این اے پرویز قریشی، رکن سندھ اسمبلی انجینئر محمد راشد خلجی، ایم کیو ایم کے راشد ممتاز، کے کے ایف ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طاہر خانزادہ، سلیم خانزادہ، حیدرآباد چیمبرآف کامرس کے سابق نائب صدر نواب خانزادہ، چیئرمین درگاہ حضرت سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی حاجی گلشن الہی، پیپلز لیبر بیورو سندھ کے جنرل سیکریٹری و ٹی ایم سی میاں سرفراز کے وائس چیئرمین فیاض شاہ، سابق ضلعی سیکریٹری اطلاعات احسان ابڑو، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ون انور بلیدی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر آفتاب خانزادہ، نیورو سرجن ڈاکٹر سہیل خانزادہ، سابق بلدیاتی افسر عقیل خانزادہ، ایچ ڈی اے کے افسر انوار خانزادہ، تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے ذوالفقار خانزادہ، ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی کے فرحان عباسی، دعوت اسلامی کے عارف عطاری، عبدالغنی عطاری، 99 میگا پگسل کے عامر شیخ، سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف کے چیئرمین مبین علی قریشی، شیعہ علما کونسل کے مصطفی حیدری، محکمہ ایجوکیشن کے مسرور احمد، محکمہ صحت کے آفتاب زئی، محمد رفیق، چانسلر یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز کے ڈاکٹر محمد اقبال میمن، حیدرآباد پریس کلب کے جنرل سیکریٹری اشوک شرما، جوائنٹ سیکریٹری فہیم ببر، خازن اکرم شاہد، اراکین گورننگ باڈی محمدعثمان ظفرہکڑو، جاوید علی، سابق صدور خالد کھوکھر، محمد حسین خان، حمیدالرحمان، عبداللہ شیخ، حیدرآبادیونین آف جرنلسٹس کے صدرحامد میاں شیخ،جنرل سیکریٹری علی حمزہ زیدی، خازن دانش خانزادہ، صحافی عبدالکریم شیخ، خالد کھٹی، صدیق چھیپا، آفتاب میمن، سلیم ملاح، سکھر لاشاری، مجاہد عزیز، محمد حسن، وقاص احمد، عاشق شاہ، افضل خان، عمیر راجپوت، علی واحد شاہ، نسیم خان، شاہد علی، شکیل پٹھان، سہیل انصاری، ارشد جبار قریشی، عمران مشتاق، عاشق وارثی، اسلم کھتری، شہروز کریم شیخ، ایکسپریس بیورو حیدرآباد کے اراکین عمران بھٹی، فرحان احمد، ولید، دلشاد، شعبہ پروڈکشن کے حسب اللہ ، شعبہ مارکیٹنگ کے محمد علی بیگ، اصغر ملانو، سہیل بھٹی، عاشق، ارسلان سمیت رشتہ داروں اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کی فاتحہ سوئم آج منگل کو بعد نماز ظہر جامع مسجد حسین آباد میں ہوگی۔ علاوہ ازیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے صدر ، پی ایف یو جے کے نائب صدر و ایکسپریس نیوز حیدرآباد کے بیورو چیف جنید خانزادہ کی خوش دامن اور مسعود جمال خانزادہ کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔جاری کردہ بیان میں پی ایف یو جے کے ممبر ایف ای سی حمیدالرحمان، محمد حسین خان، ایچ یو جے کے صدر حامد شیخ، سینئر نائب صدر فیض کھوسو، نائب صدر الطاف کوٹی، جنرل سیکریٹری علی حمزہ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری فیروز ببر، جوائنٹ سیکرٹری مظفر رند، فنانس سیکرٹری دانش نفس و دیگر اراکین مجلس عاملہ نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔ بعدازاں سینئر صحافی و رکن گورننگ باڈی پریس کلب علی حسن، حیدرآباد پریس کلب کے سابق صدر ساجد خانزادہ اور ایچ یو جے کے سینئر نائب صدر فیض کھوسو نے جنید خانزادہ سے ان کی رہائشگاہ پہنچ کر تعزیت کی۔
