
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹر میں الوداعی تقریب کا انعقاد تقریب میں ایس پی ہیڈکوارٹر محمد بخش خاصخیلی، ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ایس ایس پی آفس کی تمام برانچز کے انچارجز، جبکہ آر آئی ہیڈکوارٹر انسپکٹر سلمان مبین سمیت دیگر افسران وجوانوں نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ادا کی گئی ۔
تقریب میں بڑی اسکرین پر ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی تعنیاتی کے دوران حیدرآباد پولیس کی نمایاں اور بہترین کارکردگی بنسبت ڈاکیومنٹری ویڈیو بھی پیش کی گئی۔
اس موقع پر مقررین نے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی بطور تیسری بار ایس ایس پی حیدرآباد پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مثالی قیادت اور امن و امان کے قیام کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں ضلع حیدرآباد میں قانون کی عملداری کو مؤثر بنایا گیا اور پولیس فورس کے مورال میں نمایاں بہتری آئی۔
تمام افسران نے اپنے کمانڈر کو پھولوں کے خوبصورت گلدستے، یادگاری شیلڈز اور تحائفِ محبت پیش کیے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے تمام افسران و جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ دیانت داری کو ترجیح دی، اور انہیں ضلع حیدرآباد پولیس کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے۔
تقریب کے اختتام پر ایک بہترین ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جسکے بعد الوداعی تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
