
ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے بطور 150 ویں ایس ایس پی حیدرآباد چارج سنبھال کر تمام ضلع کے پولیس افسران وانچارجز سے تعارفی میٹنگ کی
شاہزیب چاچڑ نے آج بطور 150ویں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) حیدرآباد اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔
انہوں نے یہ ذمہ داریاں عدیل حسین چانڈیو سے باضابطہ طور پر وصول کیں اور اپنے فرائض کی انجام دہی کا آغاز کر دیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے تمام ضلع کے ڈی ایس پی،ایس ایچ اوز اور تمام دیگر انچارجز سے تعارفی میٹنگ کی۔اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹر محمد بخش خاصخیلی بھی موجود تھے۔
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ضلع میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور شہریوں کو فوری و مؤثر قانونی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ کرائم کے سدباب اور منشیات پر کریک ڈاؤن پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئےگی۔ تمام پولیس افسران وجوان پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوام دوست رویے کو اپنا شعار بنائیں۔
