
کراچی : ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق مددگار -15 بوٹ بیسن نے کے الیکٹرک ملازمین کو بمعہ گاڑی کے بازیاب کروا لیا
مددگار -15 بوٹ بیسن کو کے الیکٹرک کی گاڑی اور ملازمین کے اغوا سے متعلق اطلاع موصول ہوئی
پولیس مددگار -15 بوٹ بیسن اغوا کاری کی اطلاع ملتے ہی بروقت موقع پہ پہنچ گئی
مددگار -15 بوٹ بیسن کا موقع پہ پہنچتے ہی ڈکیتوں سے سامنا ہوا
مددگار -15 بوٹ بیسن کے موقع پہ پہنچتے ہی ڈکیتوں نے راه فرار اختیار کر نے کی کوشش کی
مددگار -15 بوٹ بیسن نے ملزمان کا پیچھا کیا جس پہ ملزمان نے پولیس پہ فائرنگ کر دی
ملزمان کے الیکٹرک کی گا ڑی سمیت 03 ملازمین کو یرغمال بنا کر لے جارہے تھے
مددگار -15 نے ملزمان کی فائرنگ پہ جوابی کاروائی کرتے ہوے کے الیکٹرک کے 3 ملازمین کو بمعہ گاڑی کے ڈکیتوں کے قبضے سے چھڑوالیا
بعدازاں برآمد شدہ گاڑی اور ملازمین کو متعلقہ تھانہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا
مددگار -15 بوٹ بیسن کے بروقت رسپانس کی بدولت یرغمالیوں کی بازیابی ممکن ہوئی
مددگار -15 بوٹ بیسن کی بروقت کاروائی پہ بازیاب شدہ کے الیکٹرک ملازمین نے دلی شکریہ ادا کیا
