
کراچی: ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) کی تاریخ کی سب سے بڑی نقب زنی کی واردات 48 گھنٹے میں حل کرلی گئی اور تمام ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے کہا ہے کہ پولیس نے دکان میں گزشتہ 14 سال سے کام کرنے والے ایک ملازم کو گرفتار کیا جس نے واردات میں ملوث ماسٹر مائنڈ اور دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کی، جس کے بعد پولیس نے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کی نشاندہی پر مسروقہ مال اور واردات میں استعمال ہونے والے سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ عرفان بلوچ نے بتایا کہ دکان کے ملازم نے ماسٹر مائنڈ کے ساتھ مل کر واردات کی منصوبہ بندی کی اور تقریباً چھ ماہ قبل دکان کی چابی کی نقل تیار کروائی۔
