
کراچی:( رپورٹ : محمد حسین سومرو) کیماڑی ماڑی پور پولیس کی خفیہ اطلاع پر اہم ٹارگیٹڈ کارروائی، پینل چوری کی وارداتوں میں میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتار، ایس ایس پی کیماڑی
ملزمان سے اسلحہ اور زیر استعمال کار بھی برآمد کرلی گئی، ملزمان گھروں کے باہر کھڑی قیمتی گاڑیوں کے الیکٹرونک پارٹس چوری کرتے تھے، ملزمان گلشن، ڈفینس، بہادرآباد، ناظم آباد سمیت مختلف پوش علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے، امجد شیخ
کراچی: گرفتار ملزمان سے 200 سے زائد الیکٹرونک پارٹس چوری کرنے کا انکشاف ہوا، ملزمان چوری کیئے جانے والے الیکٹرونک پارٹس حب چوکی پر فروخت کرتے تھے، گرفتار ملزمان کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر آویزاں ہوچکی ہیں، ایس ایس پی کیماڑی
کراچی: ملزمان چوری کی وارداتوں میں کرائے کی کار کا استعمال کرتے تھے، گرفتار ملزمان کی شناخت زوہیب اور حسن کے نام سے ہوئی، امجد احمد شیخ
کراچی: ملزم زوہیب پر 9 سے زائد ڈکیتی، چوری اور اسلحے کے مقدمات درج ہیں، گرفتار افغانی ملزم حسن کا بھی مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے، ایس ایس پی کیماڑی ملزمان کے خلاف تھانہ ماڑی پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،
