


پشاور ؛ ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) کور کمانڈر پشاور نے طلبہ سے خیبر پختونخوا کے سیکورٹی معاملات اور داخلی و خارجی چیلنجز پر جامع گفتگو کی ۔
طلبہ نے پاک فوج کی قربانیوں ، پیشہ وارانہ مہارت خصوصاً معرکہ حق کے دوران دشمن کے خلاف جرأت و استقامت کو سراہا
کور کمانڈر پشاور ، لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے طلبہ کی دلچسپی کو سراہا اور ان کے سوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات دیئے ۔
طلبہ نےاس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان کے مثبت بیانیے کے محافظ بن کر قومی مفادات کے دفاع میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔
طلبہ نے ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔
ہمیں آج کور کمانڈر کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے سیکورٹی کے مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا ہے ۔
اس نشست کے بعد ہماری خیبر پختونخوا اور قومی معاملات پر فہم و فراست میں اضافہ ہوا ۔
نوجوانوں کو ڈیجیٹل محاذ پر دشمن کے پروپیگنڈے اور منفی بیانیے کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہیے ۔
