
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے۔
تھانہ ناظم آباد کی حدود ناظم آباد نمبر 4 نزد امتیاز مارکیٹ مین روڈ پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنا دی۔ بائیک سوار دو مسلح ملزمان ایک شہری سے ڈکیتی کر رہے تھے کہ اسی دوران تھانہ ناظم آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ڈاکوؤں کو بلا ضرب گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 02 عدد 30 بور پسٹل بمعہ 05 راؤنڈ لوڈڈ میگزین اور 01 عدد موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت اشرف عرف پپو ولد علی محمد اور شہزاد ولد اشرف علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
گرفتار ملزم اشرف عرف پپو ایک عادی جرائم پیشہ ہے جس کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں اور اس کا کرمنل ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے۔ ملزمان ماضی میں منشیات فروشی میں بھی ملوث رہے ہیں اور کئی بار گرفتار ہو چکے ہیں۔
کرمنل ریکارڈ ملزم اشرف عرف پپو ولد علی محمد:
1. مقدمہ الزام نمبر 07/2023، بجرم دفعہ 23(1)A، تھانہ ناظم آباد
2. مقدمہ الزام نمبر 358/2024، بجرم دفعہ 353/324/186، تھانہ بوٹ بیسن
3. مقدمہ الزام نمبر 359/2024، بجرم دفعہ 23(1)A، تھانہ بوٹ بیسن
4. مقدمہ الزام نمبر 154/2025، بجرم دفعہ 353/397/34، تھانہ رضویہ
5. مقدمہ الزام نمبر 679/2024، بجرم دفعہ 392/397/34، تھانہ عزیزآباد
6. مقدمہ الزام نمبر 605/2024، بجرم دفعہ 23(1)A، تھانہ شارع نور جہاں
7. مقدمہ الزام نمبر 552/2022، بجرم دفعہ 23(1)A، تھانہ شارع نور جہاں
8. مقدمہ الزام نمبر 289/2019، بجرم دفعہ 6/9-C، تھانہ رضویہ
9. مقدمہ الزام نمبر 298/2019، بجرم دفعہ 6/9-C، تھانہ رضویہ
مزید ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ممکنہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
