کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو)آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کے احکامات پر ڈی آئی جی ایسٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی کو مقدمہ درج کرکے ملزمان کاروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔
ایس ایس پی کورنگی کے احکامات پر تھانہ عوامی کالونی پولیس نے صائمہ ولاز کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خشبو خالد نے وڈیومیں الزام عائد کیا تھا کہ ملزم مطلوب حسین نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ان کی والدہ مسماۃ نوشین، جو گھریلو ملازمہ ہیں، کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم مطلوب حسین کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا جاچکا ہے۔
