

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ نے مزارِ قائد کے سامنے جمشید ڈویژن کے افسران و جوانوں کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔
ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ جوانوں کا ڈیوٹی کے ساتھ روزہ رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں، ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
افسران و جوانوں کے ساتھ افطاری کرنے سے ان کے درمیان فاصلوں کو کم کیا جا سکتا ہے اور یہ اس بات کی تائید ہے کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں۔
جمشید ڈویژن کے افسران و جوانوں نے ایس ایس پی ایسٹ کے ساتھ روزہ افطار کر کے خوشی کا اظہار کیا۔
