
کراچی: رپورٹ: محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی ساؤتھ کی زیرِ نگرانی، ایس ڈی پی او صدر اور ایس ایچ او صدر کی ہدایات پر چوکی انچارج جناح کی جانب سے موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف دبنگ کارروائی عمل میں لائی گئ، جس کے نتیجے میں 3 رکنی موٹر سائیکل لفٹر گروہ بر سیٹ۔
مورخہ 21-02-2026 کو مخبرِ خاص کی اطلاع پر چوکی انچارج جناح ہسپتال، ہیڈ کانسٹیبل اسد نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا:
انس ولد جاوید
شانی ولد حمید مسیح
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور موٹر سائیکلوں کے مختلف اسپیئر پارٹس برآمد کیے گئے۔ ملزمان موٹر سائیکلیں چوری کر کے انہیں اسپیئر پارٹس کی صورت میں فروخت کرتے تھے۔ ملزم انس، جو پیشے کے اعتبار سے موٹر مکینک ہے، چوری شدہ پارٹس مختلف گاڑیوں/موٹر سائیکلوں میں خود فِٹ کر کے فروخت کرتا تھا۔
تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ملزمان کے خلاف ضلع سٹی اور ضلع ساؤتھ کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے جا رہے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
