

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کا نیو کراچی سلیم سینٹر حدود تھانہ نیو کراچی میں پولیس افسران و جوانوں کے ہمراہ افطار پروگرام
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے رمضان المبارک کے دوران نیو کراچی کے علاقے سلیم سینٹر کے سامنے مین روڈ پر ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران اور جوانوں کے ہمراہ افطار کیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے تھانہ نیو کراچی کی حدود سلیم سینٹر کے قریب سیکیورٹی و اسنیپ چیکنگ ڈیوٹی انجام دینے والے افسران و جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا اور ان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل، ڈیوٹی کے اوقات کار اور رمضان المبارک کے دوران درپیش امور کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داری، جذبۂ خدمت اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں فرائض کی انجام دہی قابلِ تحسین ہے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے، اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے گشت میں اضافہ کیا جائے اور شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے۔
