
کراچی 🙁 رپورٹ: محمد حسین سومرو) ملیر،سومار گوٹھ کے قریب اسٹیل ٹاؤن پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔
دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد افضل کے نام سے ہوئی۔
زخمی ملزم سے 1 عدد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فون، کیش رقم برآمد ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک کیلئے روانہ کیا جارہا ہے۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے چیک کیا جارہا ہے۔
ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔جبکے ساتھی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
