ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی زیرِ صدارت پولیس حیدرآباد:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں کرائم کنٹرول اور رمضان المبارک کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا
اجلاس میں ڈی ایس پی CIA افتخار احمد برڑو سمیت ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی
اجلاس کے دوران ضلع میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
اجلاس کے دوران رمضان المبارک کے پیشِ نظر مارکیٹس، مساجد، امام بارگاہوں اور مقاماتِ تراویح کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے
سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانے کیلئے پولیس پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ کی فعالیت مزید بڑھانے پر زور دیا گیا
ایس ایس پی حیدرآباد نے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں متحرک رہنے، آن گراؤنڈ نگرانی مضبوط بنانے اور جرائم کی روک تھام کیلئے مؤثر حکمتِ عملی اپنانے کی ہدایت دی
ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دیں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کریں
افسرانِ بالا کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں گداگری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا
اجلاس کے اختتام پر ایس ایس پی حیدرآباد نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ اور پُرامن ماحول کا قیام اولین ترجیح ہے، جس کیلئے تمام افسران اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد
