
کراچی 🙁 رپورٹ: محمد حسین سومرو) اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کارروائی
اسٹیل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ اسکریپ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
کارروائی کے دوران لوہا و اسکریپ سے لوڈ ایک گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے شناخت محمد کاشف اور عمر علی کے نام سے ہوئی
ملزمان گاڑی میں لوڈ چوری شدہ سامان فروخت کیلئے لے جارہے تھے۔
پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس کی جانب سے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا
دوران کارروائی پولیس نے کرولا گاڑی سے 70 کلو چوری شدہ کاپر برآمد کرلیا۔
برآمد شدہ سامان کو قانونی تحویل میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ملزمان چوری شدہ اسکریپ مختلف مقامات پر فروخت کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
