
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، گٹکا/ماوا فروشوں، قمار بازوں اور اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مؤثر اور مربوط کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف تھانہ جات کی پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا – کچی شراب فروشی
پولیس نے اندرون روڈ نزد رشید اللہ ہسپتال سیکٹر 11F میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم ساگر کمار ولد مور چند کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 06 بوتلیں کچی شراب اور 1000 روپے نقد رقم برآمد کر لی۔ مقدمہ الزام نمبر 95/2026 بجرم دفعہ 3/4 امتناع منشیات ایکٹ درج کر لیا گیا۔
تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا – قمار بازی (چار ملزمان گرفتار)
عادل پلاؤ نزد سروس اسٹیشن سیکٹر 11F میں کارروائی کے دوران چار ملزمان رحمن الہی، بلال، شاہنواز عرف دانش اور محمد سعید کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر سٹے کی پرچیاں اور نقد رقم برآمد کی گئی جبکہ ایک ملزم طاہر قریشی فرار ہو گیا۔ مقدمہ الزام نمبر 90/2026 بجرم دفعہ 5/5-A قمار بازی ایکٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا – قمار بازی (ایک ملزم گرفتار)
ساڑھے 06 نمبر نزد کوئٹہ ہوٹل سیکٹر 11F میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد زاہد عرف گبر کو گرفتار کر کے سٹے کی پرچیاں، شناختی کارڈ کی کاپی اور 2250 روپے نقد رقم برآمد کی گئی۔ مقدمہ الزام نمبر 88/2026 بجرم دفعہ 5/5-A قمار بازی ایکٹ درج کیا گیا۔
تھانہ یوسف پلازہ – گٹکا/ماوا فروشی
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رسول ولد محمد رمضان کو گرفتار کیا۔ مقدمہ الزام نمبر 21/2026 بجرم دفعہ 4/8(i) گٹکا ماوا ایکٹ درج کیا گیا۔
تھانہ بلال کالونی – موٹر سائیکل لفٹر گرفتار
پولیس نے ملزم آکاش ولد پرویز کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KOF-1660 (یونیک 70 سی سی ماڈل 2021) برآمد کی۔ مقدمہ الزام نمبر 92/2026 بجرم دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان درج ہے۔
تھانہ گلبرگ – گٹکا/ماوا فیکٹری کے خلاف کارروائی
ایس ایچ او گلبرگ کی قیادت میں کارروائی کے دوران ملزم محمد زاہد ولد محمد مرتضیٰ کو گرفتار کر کے 60 پڑیاں گٹکا ماوا اور 25 کلو چھالیہ برآمد کی گئی۔ مقدمہ الزام نمبر 56/2026 بجرم دفعہ 3/4/5/8(i) درج کر کے تفتیش سی آئی سی لیاقت آباد ڈویژن کے سپرد کی گئی۔
تھانہ حیدری مارکیٹ – اسٹریٹ کریمنل گرفتار
پولیس نے ملزم عدیل ولد ضامن خان کو گرفتار کر کے ایک 30 بور پستول بمعہ 02 زندہ راؤنڈ برآمد کیے۔ مقدمہ الزام نمبر 85/2026 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ درج کیا گیا۔
سابقہ کریمنل ریکارڈ (نوعیت جرم):
ملزم کے خلاف ڈکیتی، ڈکیتی مع مزاحمت، اقدام قتل، سرکاری اہلکار پر حملہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج ہیں۔
تھانہ سپر مارکیٹ – گٹکا/ماوا فروشی
پولیس نے ملزم نومان ولد دریامن کو گرفتار کر کے 60 پڑیاں گٹکا ماوا اور 1500 روپے نقد رقم برآمد کی۔ مقدمہ الزام نمبر 121/2026 بجرم دفعہ 4/8(i) گٹکا ماوا ایکٹ درج کیا گیا۔
تھانہ خواجہ اجمیر نگری – گٹکا/ماوا فروشی
کارروائی کے دوران ملزم آصف عرف شینا ولد عبدالغنی کو گرفتار کر کے 50 پیکٹ گٹکا/ماوا برآمد کیے گئے۔ مقدمہ الزام نمبر 150/2026 بجرم دفعہ 4/8(i) درج کیا گیا۔
تھانہ خواجہ اجمیر نگری – منشیات فروشی
ملزم یوسف ولد جمعہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 22 گرام آئس برآمد کی گئی۔ مقدمہ الزام نمبر 151/26 بجرم دفعہ 9(2)B نارکوٹکس ایکٹ درج کیا گیا۔ ملزم عادی مجرم ہے۔
تھانہ خواجہ اجمیر نگری – اسٹریٹ کریمنل گرفتا
ملزم منیب ولد جہانگیر اکبر کو گرفتار کر کے 30 بور پستول بمعہ 02 راؤنڈ برآمد کیے گئے۔ مقدمہ الزام نمبر 152/26 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ درج کیا گیا۔
تھانہ حیدری مارکیٹ – منشیات فروشی
ملزم منیر درانی ولد محمد خان درانی کو گرفتار کر کے 22 گرام آئس اور 150 روپے نقد رقم برآمد کی گئی۔ مقدمہ الزام نمبر 82/2026 بجرم دفعہ 9(2)B نارکوٹکس ایکٹ درج کیا گیا۔
سابقہ کریمنل ریکارڈ (نوعیت جرم):
ملزم کے خلاف اقدام ضرب، دھمکیاں اور املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج ہیں۔
تھانہ بلال کالونی – قمار بازی
اندرون اسٹریٹ نزد الفلاح مسجد سیکٹر 5-E میں کارروائی کے دوران دو ملزمان عبدالْمومن اور ایم افضل عرف طریقہ کو گرفتار کر کے نقد رقم اور سٹے کی پرچیاں برآمد کی گئیں۔ مقدمہ الزام نمبر 70/2026 بجرم دفعہ 5/5-A قمار بازی ایکٹ درج کیا گیا۔
