
کراچی:( رپورٹ: رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے
اسی سلسلے میں تھانہ پریڈی کی حدود میں ایک جامع کومبنگ سرچ آپریشن کیا گیا
آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو گھیرے میں لے کر مؤثر سرچنگ کی گئی
کومبنگ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال تلاش ڈیوائس کے ذریعے کی گئی
اس کے علاوہ ہوٹلز، عارضی پناہ گاہوں اور رہائشی عمارتوں کو بھی مکمل طور پر چیک کیا گیا
یہ کومبنگ اور سرچ آپریشنز جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری، جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں، تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے
