
کراچی ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، گٹکا ماوا فروشوں میں ملوث افراد کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف تھانہ جات کی پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات، گٹکا ماوا، نقدی رقم اور دیگر اشیاء برآمد کر لیں۔
تھانہ ناظم آباد پہلی کارروائی – گٹکا ماوا فروش گرفتار
ملزم ملک نظر محمد ولد ملک دین محمد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 50 پیکٹس گٹکا ماوا، نقدی رقم، ایک عدد موبائل فون اور ایک عدد کلائی گھڑی برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 125/2026 بجرم دفعہ 4/8(1) گٹکا ماوا ایکٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تھانہ ناظم آباد دوسری کارروائی – گٹکا ماوا فروش گرفتار
ملزم محمد انصار ولد محمد اشرف کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 40 پیکٹس گٹکا ماوا، نقدی رقم اور ایک عدد موبائل فون برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 124/2026 بجرم دفعہ 4/8(1) گٹکا ماوا ایکٹ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
تھانہ سپر مارکیٹ منشیات فروش گرفتار
تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے منشیات فروش کوکب ولد عبدالرحمن کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 540 گرام چرس، 2100 روپے نقدی اور موبائل فون برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر124/2024 بجرم دفعہ 9(1)3b نارکوٹکس ایکٹ درج کیا گیا۔ گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے جس میں مقدمہ نمبر 90/2019 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ اسلحہ ایکٹ اور مقدمہ نمبر 801/2021 بجرم دفعہ 6/9-B سی این ایس اے تھانہ جمشید کوارٹر شامل ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
تھانہ گبول ٹاؤن قمار بازی میں ملوث ملزم گرفتار
ملزم محمد رفیق ولد طیب راحت کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 42/2026 بجرم دفعہ 5/5-A قمار بازی ایکٹ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تھانہ گلبرگ منشیات فروش گرفتار
ملزم لائق ولد محمد اقبال کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 25 گرام آئس (کرسٹل میتھ) اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 118/2026 بجرم دفعہ 9(2) سی این ایس اے درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی
